چینی طب کلینکس اور تربیت و تحقیق مراکز کی فہرس
Chinese Medicine Clinics cum Training and Research Centres

چینی طب کلینکس اور تربیت و تحقیق مراکز
تعارف

ہانگ کانگ میں چینی طب (CM) کی پیشہ ورانہ ترقی اور افرادی قوت کی تربیت کو فروغ دینے کے لیے، چینی طب کے کلینکس اور تربیت و تحقیق مراکز (CMCTRs) اس شہر کے تمام 18 اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں۔ یہ کلینکس Hospital Authority، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) اور مقامی یونیورسٹیوں کے ذریعے سہ طرفہ تعاون کے ماڈل کے تحت چلائے جاتے ہیں، جبکہ روزمرہ کا انتظام متعلقہ NGOs انجام دیتی ہیں۔ مارچ 2020 میں، CMCTRs کو دوبارہ ترتیب دیا گیا تاکہ وہ اپنی اصل تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں (مثلاً تربیت فراہم کرنا اور تحقیقی منصوبے انجام دینا وغیرہ) کے ساتھ ساتھ حکومتی مالی امداد سے چلنے والی CM کی ضلعی سطح پر بیرونی مریضوں کی خدمات بھی فراہم کریں۔ اس دوران، CMCTRs نے غیر حکومتی مالی امداد سے چلنے والی CM خدمات (جیسے "Tian Jiu"، ماہرین کے مشورے وغیرہ) کی فراہمی بھی جاری رکھی تاکہ عوام کو زیادہ خدمات کے اختیارات فراہم کیے جا سکیں۔


حکومتی مالی امداد سےچلنے والی چینی طب
خدمات برائے بیرونی مریضان

حکومت نے 2018 کی پالیسی ایڈریس میں اعلان کیا کہ چینی طب (CM) کو ہانگ کانگ کے صحت کے نظام میں شامل کیا جائے گا اور ایک ترقیاتی فریم ورک نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت چینی طب کی خدمات کے لیے وسائل میں اضافہ کیا جائے گا، بشمول 18 چینی طب کلینکس اور تربیت و تحقیق مراکز (CMCTRs) کے ذریعے ضلعی سطح پر فراہم کی جانے والی حکومتی مالی امداد سے چلنے والی چینی طب کی بیرونی مریضوں کےلیے خدمات کے۔

2022 کی پالیسی ایڈریس کی ہدایت کے تحت، 18 CMCTRs نے 2023 سے حکومتی مالی امداد سے چلنے والی چینی طب کی بیرونی مریضوں کی خدمات کے سالانہ کوٹے کو تقریباً 600,000 سے بڑھا کر 800,000 کر دیا ہے تاکہ عوام کی طلب کو پورا کیا جا سکے اور زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

مطلوبہ
مریضان
ہانگ کانگ کے رہائشی جو اہل ہیں، درج ذیل زمروں میں شامل ہیں:

  1. وہ افراد جن کے پاس Registration of Persons Ordinance (Chapter 177) کے تحت جاری کردہ ہانگ کانگ کا شناختی کارڈ ہو، سوائے ان افراد کے جنہوں نے اپنے شناختی کارڈ ہانگ کانگ میں اترنے یا قیام کی سابقہ اجازت کے تحت حاصل کیا ہو، اور وہ اجازت ختم ہو چکی ہو یا غیر مؤثر ہو چکی ہو؛
     
  2. وہ بچے جو ہانگ کانگ کے رہائشی ہیں اور 11 سال سے کم عمر کے ہیں؛
     
  3. وہ دیگر افراد جنہیں Hospital Authority کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے منظوری دی گئی ہو۔
     

وہ افراد جو اہل نہیں ہیں، ان کی درجہ بندیNon-eligible Persons کے طور پر کی جاتی ہے۔

خدمت کا
دائرہ کار

  • عمومی مشاورت (جس میں مشاورت کی فیس شامل ہے اور کلینیکل ضروریات کے مطابق CM مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ پانچ خوراکیں)
  • ایکوپنکچر
  • Bone-setting/Tui-na (چند کلینکس میں دستیاب)
     

فیس اور
چارجز

  • اہل افراد کے لیے ہر ملاقات پر $120
  • تمام مریضوں کو اپنی اہلیت کی جانچ کے لیے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کی اصل اور درست شناختی دستاویزات پیش کرنی ہوں گی۔
  • Comprehensive Social Security Assistance (CSSA) یا Old Age Living Allowance (OALA) کے وصول کنندگان (75 سال یا اس سے زیادہ عمر) والے افراد کی فیس معاف کر دی جائے گی، بشرطیکہ وہ ہر رجسٹریشن کے وقت درج ذیل اصل اور درست شناختی دستاویزات اور متعلقہ سماجی تحفظ کا نوٹیفکیشن پیش کریں:
    • CSSA وصول کنندگان: "Notification of Successful Application" / "Notification of Revision of Assistance"
    • OALA وصول کنندگان (75 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد): "Notification of Successful Application" / "Notification of Revision of Allowance"
  • Health Care Voucher اور ڈسکاؤنٹ حکومتی مالی امداد سے چلنے والی CM خدمات کے لیے قابل اطلاق نہیں ہیں۔
     

اپوائنٹمنٹ
بُکنگ

بکنگ کا طریقہ کار بُکنگ کا دورانیہ مریضان
فون بُکنگ یا
“18 CM Clinics” موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے*
(صرف چینی اور انگریزی)
اُسی دن یا
اگلے ورکنگ ڈے پر
وقتی بیماری کے مریضان
(مثال کے طور پر زکام وغیرہ)
رجسٹریشن کاؤنٹر
پر تصدیق کریں
مشاورت کے 30 دن
کے اندر
(چینی طبی معالج کی طرف سے تجویز کردہ)
فالو اَپ مریضان
  1. براہ کرم رجسٹریشن کے عمل کے لیے اپنے طے شدہ وقت سے 15 منٹ پہلے تشریف لائیں۔
  2. وہ مریض جو اپنے طے شدہ وقت سے 30 منٹ یا زیادہ دیر سے پہنچیں گے، انہیں نئی ملاقات کا وقت لینا ہوگا۔
  3. صحت کی دیکھ بھال کے وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر، جو مریض اپنی طے شدہ ملاقات پر حاضر نہیں ہو سکتے، براہ کرم متعلقہ کلینک کو جلد از جلد اطلاع دیں۔ منسوخ کردہ وقت کا سلاٹ ان دیگر افراد کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا جنہیں ضرورت ہو۔
    • وہ مریض جنہوں نے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے وقت لیا ہے، انہیں اپنی ملاقات کا وقت طے شدہ وقت سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے منسوخ کرنا ہوگا۔
    • دیگر کے لیے، براہ کرم متعلقہ کلینک سے رابطہ کر کے ملاقات منسوخ کریں۔

یہ ان مریضوں کے لیے قابل اطلاق ہے جنہوں نے پہلے 18 CMCTRs* کی خدمات کے لیے رجسٹریشن کرائی ہو۔ "18 CM Clinics" موبائل ایپ سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم "18CM Clinics" Mobile App webpage ملاحظہ کریں۔

کے پتہ جات اور بکنگ نمبر 18CMCTRs

بکنگ نمبر پتہ ڈسٹرکٹ
ہانگ کانگ آئی لینڈ
2589 4700 1/F ، ہاکنز وِنگ اینڈ ییو وِنگ، ٹُنگ واہ ہاسپیٹل، 12 پو یان سٹریٹ، شیونگ وان، ہانگ کانگ سنٹرل & ویسٹرن ڈسٹرکٹ
3197 2000 لوور 4th فلور، ویسٹ وِنگ، سپیشلسٹ آؤٹ پیشنٹ بلاک، پیمیلا یوڈے نیتھرسول ایسٹرل ہاسپیٹل، 3 لوک مَین روڈ، چائی وان، ہانگ کانگ ایسٹرن ڈسٹرکٹ
2580 8158 2/F، ابرڈین جوکی کلب کلینک، 10 ابرڈین ریزروائر روڈ، ابرڈین، ہانگ کانگ سدرن ڈسٹرکٹ
3553 3238 2/F، ٹینگ شِیو کِن ہاسپیٹل کمیونٹی ایمبیولیٹری کیئر سنٹر، 282 کوئینز روڈ ایسٹ، وان چائی، ہانگ کانگ وان چائی ڈسٹرکٹ
کولُون
2193 7000 یونٹ 401-412، پو مین ہاؤس، اوئی مین ایسٹیٹ، ہو مَین ٹِن،کولون کولُون سٹی ڈسٹرکٹ *
2618 7200 9/F، بلیک آر، کوئین الزبتھ ہاسپیٹل، 30 گیسکوئیجنے روڈ، جارڈن، کولون یاؤ سِم مونگ ڈسٹرکٹ*
2194 9911 1/F، چیونگ شا وان گورنمنٹ آفسز، 303 چیونگ شا وان روڈ، شام شوئی پو، کولون شام شوئی پو ڈسٹرکٹ
2338 3103 G/F & M/F، بلاک سی، ہانگ کانگ بدھسٹ ہاسپیٹل، 10 ہینگ لیم سٹریٹ، لوک فُو، کولون وانگ تائی سِن ڈسٹرکٹ
3583 4114 (حکومتی مالی امداد سے چلنے والی چینی طبی خدمات) / 3583 4113 (جنرل انکوائری) 4/F، این گاؤ تاؤ کوک جوکی کلب کلینک، 60 ٹِنگ آن سٹریٹ، این گاؤ تاؤ کوک، کولون وُن تانگ ڈسٹرکٹ
نئے علاقہ جات
2663 0004 G/F، بلاک J، الائس ہو میو لِنگ نیتھرسول ہاسپیٹل، 11 چوئن آن روڈ، تائی پو، نیو ٹیریٹریز تائی پو ڈسٹرکٹ*
2478 5769 3/F، میڈم ینگ فنگ شی ہیلتھ سنٹر، 26 سائی چنگ سٹریٹ، یوئن لانگ، نیو ٹیریٹریز یوئن لانگ ڈسٹرکٹ*
2430 1309 5/F، یان اوئی پولی کلینک، 6 ٹوئن لی سٹریٹ، ٹوئن مُن، نیو ٹیریٹریز ٹوئن من ڈسٹرکٹ*
2670 2130 7/F، فان لنگ ہیلتھ سنٹر، 2 پِک فنگ روڈ، فان لنگ، نیو ٹیریٹریز نارتھ ڈسٹرکٹ*
2479 2126 G/F، شا ٹِن (تائی وائی) کلینک، 2 مان لائی روڈ، تائی وائی، شا ٹِن، نیو ٹیریٹریز شا ٹِن ڈسٹرکٹ*
2701 1020 6/F، ایمبیولیٹری کیئر بلاک، سیونگ وان او ہاسپیٹل، نمبر 2 پو ننگ لین، ہینگ ہاؤ، سیونگ وان او، کولون سائی کُنگ ڈسٹرکٹ*
2416 0303 4/F، بلاک سی، یان چائی ہاسپیٹل، 7-11 یان چائی سٹریٹ، سوئن وان، نیو ٹیریٹریز سوئن وان ڈسٹرکٹ
2370 2216 G/F، ہا وائی چُنگ پولی کلینک & سپیشل ایجوکیشن سروسز سنٹر، 77 لائی چو روڈ، وائی چُنگ، نیو ٹیریٹریز وائی سِنگ ڈسٹرکٹ
3188 5383 1/F، بلاک 2، ٹُنگ چُنگ ہیلتھ سنٹر، نمبر 6 فُو ٹُنگ سٹریٹ، ٹُنگ چُنگ، لینٹاؤ آئی لینڈ، نیو ٹیریٹریز آئی لینڈز ڈسٹرکٹ*

*بون سیٹنگ/ٹوئینا سروس فراہم کرتے ہیں

 

تبصرہ

CMCTRs میں خدمات صرف کانٹونیز، انگریزی اور پُتنگوا زبان میں فراہم کی جاتی ہیں۔ وہ مریض جنہیں ترجمانی خدمات کی ضرورت ہو، انہیں اپنی مشاورت کے دوران اپنے مترجم کا خود بندوبست کرنا ہوگا۔

اگر انگریزی اور اردو کِتابچَےمیں کوئی تضاد پایا گیا تو انگریزی کِتابچَے کو ہی برتر مانا جائے گا۔

آخری بار آپ-ڈیٹ: 3/2025