تعارف
Introduction

اپنی عوام کی صحت کی دیکھ بھال کرنا

ہاسپٹل اتھارٹی، ہاسپٹل اتھارٹی آرڈیننس کے تحت 1990 میں قائم شدہ ایک قانونی ادارہ ہے۔ ہم دسمبر 1991 سے ہانگ کانگ کے عوامی ہسپتالوں کی خدمات کے انتظامات چلانے کے ذمہ دار ہیں۔ ہم ہانگ کانگ خاص انتظامی علاقے کی حکومت کو ہیلتھ سیکرٹری کے ذریعے سے جوابدہ ہیں، جو ہانگ کانگ کے لئے مجموعی صحت کی پالیسیوں کو وضع کرتا ہے اور HA کے کاموں کو نگرانی کرتا ہے۔

ہم 43 ہسپتالوں اور اداروں، 49 سپیشلسٹ بیرونی مریض شفاخانوں (SOPCs)، اور 74 جنرل بیرونی مریض شفاخانوں (GOPCs) کا انتظام چلاتے ہیں. 31 مارچ 2022 سے، ہمارے پاس تقریباً 90,000 کی افرادی قوت اور کوئی 30,000 سے زائد بستر ہیں۔

2022/23 میں، ہم نے ریکارڈ کیا:

  • ہسپتال میں داخل رہنے اور دن والے 1.73 ملین مریضوں کو فارغ کیا؛ 
  • 1.74ملین حادثات اور ایمرجنسیوں سے نمٹنا؛ 
  • 8.04ملین اسپیشلسٹ بیرونی مریضوں (کلینیکل) سے نمٹنا؛ 
  • 3.01ملین الائیڈ ہیلتھ (بیرونی مریضوں) سے نمٹنا؛ 
  • 5.32ملین بنیادی دیکھ بھال کے معاملات سے نمٹنا ؛ اور 
  • 2.04ملین کی عوام تک رسائی کے لئے دورے کئے

عوام کو اولیت دینا

ہاسپٹل کی اتھارٹی " پہلے عوام" کے نظریہ کی حامل ایک تنظیم ہے. ہمارا نظریہ، مقصد، اور اقدار ہمارے کام کی رہنمائی کرتے ہیں۔ لوگوں کو صحت مند رہنے میں مدد کرنے کے نظریے کے ساتھ، ہم ہانگ کانگ ایس-اے-آر کی حکومت کی پالیسی "ذرائع کی کمی کی وجہ سے مناسب طبی علاج حاصل کرنے سے کوئی محروم نہیں رہنا چاہئے" کی تکمیل میں شریک ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے، ہم معاشرے کے تمام لوگوں کو وسیع، سستی، انتہائی پیشہ ورانہ اور لوگوں میں بیماری کے بچاؤ اور بحالی صحت کی خدمات تک رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔

اگر انگریزی اور اردو کِتابچَےمیں کوئی تضاد پایا گیا تو انگریزی کِتابچَے کو ہی برتر مانا جائے گا۔

آخری بار آپ-ڈیٹ: 12/2023