ترجمانی کی خدمات
Interpretation Services

نسلی اقلیتوں کے مریضوں کے لئے HA کی معاونت

ترجمانی کی خدمات

علاج کے عمل کے دوران، مریضوں اور HA عملے کو اپنی مواصلت میں سہولت کے لئے ترجمانی کی خدمات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔  مریض اور HA عملہ دونوں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے لئے ترجمان کی خدمات کے انتظام کے متعلق ہسپتال اور کلینک کی درخواست کر سکتے ہیں۔  جب ترجمانی کی خدمات مطلوب ہو، تو شیڈول یا ایڈ ہاک کی بنیاد پر پیشگی طور پر اس کا انتظام کیا جا سکتا ہے، مریضوں اور HA عملے کے درمیان مواصلت کی سہولت کاری کے لئے ان میں سے جو بھی مناسب ہو۔  معاملات کی مثال، جس کے لئے ترتیب کار خدمات ماہر اور عام بیرونی مریض کلینک خدمات پر طبی تقرری کے ساتھ بشمول خدمات زیادہ مناسب ہے؛ جبکہ ایڈ ہاک خدمات ہنگامی حالت میں داخلہ کے لئے مناسب ہوں گی۔ 

ترجمانی خدمات کے علاوہ، مریضوں کے ساتھ ابلاغ کو بڑھانے کے لئے مرتب کردہ مندرجات میں معیاری جوابی کیو کارڈز، عام امراض کی معلومات پر مشتمل مریض معلوماتی پرچے اور رضامندی فارم شامل ہیں۔ یہ مواد چینی، انگریزی اور دیگر زبانوں بشمول عربی، بھاشا انڈونیشیا، بنگالی، فرانسیسی، جرمن، ہندی، جاپانی، کوریائی، مالائی، نیپالی، پرتگالی، پنجابی، سنہالی، ہسپانوی، تگالوگ، تھائی، اردو اور ویت نامی میں دستیاب ہیں۔ مریض HA عملے کو اپنی زبانوں کی ذیل میں دکھائے گئے ممالک کے پرچم / اشاراتی زبان کے پوسٹر کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کر سکتے ہیں۔ 

فی الحال، ترجمانی کی خدمات بنیادی طور سروس کنٹریکٹر، عدالتی انتظامیہ کے لیے فری لانس ترجمان (بشمول چینی بولیاں)، متعلقہ سفارت خانہ/ قونصلیٹ آفس (ماسوائے اشاراتی زبان) یا رضاکاران فراہم کرتے ہیں۔ موجودہ سروس کنٹریکٹر 17 زبانوں (عربی، بھاشا (انڈونیشیا)، بنگالی، فرانسیسی، جرمن، ہندی، جاپانی، کوریائی، نیپالی، پشتو، پنجابی، سنہالی، ہسپانوی، تگالوگ، تھائی، اردو اور ویتنامی)، بشمول اشاراتی زبان میں ترجمانی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔


نسلی اقلیت کے مریضجنہیں خدمات کی ضرورت ہے مندرجہ ذیل صورتحال کے تحت ہسپتال کے عملے سے معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ 

صورتحال مثلاً ترجمانی کی خدمات رابطہ کے مقامات
1. مریض جو ایک طبی تقرری پرچی/ریفرل لیٹر رکھتا ہے عام بیرونی مریض اور ماہرین کلینکس میں طبی تقرری

· ایک مقام پر ترجمانی کی خدمات یا ایک ٹیلی فون ترجمانی خدمات کے لئے پیشگی تقرری کروائیں

· عام بیرونی مریض رجسٹریشن دفتر

· ماہرین بیرونی مریض رجسٹریشن دفتر

· وارڈ / یونٹس

2. کوئی تقرری نہیں- AED / انکوائری کاؤنٹر پر مریض ہنگامی حالت میں ہسپتال میں داخلہ

· فوری ٹیلی فون ترجمانی کی خدمات کے لئے کال کریں

· فوری موقع مقام ترجمانی کی خدمات

· حادثہ اور ہنگامی شعبہ رجسٹریشن

· تفتیش کاؤنٹر

 

دستیاب زبانوں کی اقسام اور خدمات کے کنٹریکٹر کے ان کی خدمات کے گھنٹوں پر تفصیلات:

خدمات کے گھنٹے

پیر - اتوار 

بشمول عوامی تعطیلات

(وقت: 07:59-22:01) (دورانِ شب)

پیر - اتوار 

بشمول عوامی تعطیلات

(وقت: 0800-2200)

خدمات کی اقسام

موقع مقام پر ترجمانی کی خدمات/

ٹیلیفون ترجمانی خدمات

ٹیلیفون ترجمانی خدمات
زبانوں کی اقسام ھاشا (انڈونیشیا) / بنگالی / ہندی / نیپالی / پنجابی / تگالوگ (فلیپینو) / تھائی / ویت نامی / اردو عربی / بھاشا (انڈونیشیا) / بنگالی / فرانسیسی / جرمن / ہندی / جاپانی / کوریائی / نیپالی / پشتو / پنجابی / سنہالی / ہسپانوی / تگالوگ / تھائی / اردو / ویت نامی
 

اس کے علاوہ، HA اس غرض سے انہیں رجسٹریشن اور خدمات کی فراہمی کی سہولت کے لئے ہسپتال کے عملے اور مختلف نسل کے مریضوں کے درمیان ابلاغ کو بڑھانے کے لئے درج ذیل دستاویزات اور معلوماتی شیٹس بھی فراہم کرتا ہے:

  • معیاری جوابی کیو کارڈ
  • عام امراض (جیسا کہ سر درد، سینے میں درد اور بخار) پر معلومات
  • علاج کے طریقہ کار (جیسے خون کی منتقلی اور تابکاری تھراپی کے حفاظتی مسائل) پر معلومات
  • HA کی خدمات (جیسے فیس اور چارجز اور حادثے کی قسم بندی کا نظام اور ہنگامی شعبہ)

اندرونی مریضوں کے لئے خوراک کی فراہمی

داخلی-مریضوں کی حالت سے مشروط، اگر ضروری ہو تو وہ حلال یا سبزی خور کھانے کی فراہمی کے لئے ہسپتال کے عملے سے درخواست کر سکتا/سکتی ہے۔

اگر انگریزی اور اردو کِتابچَےمیں کوئی تضاد پایا گیا تو انگریزی کِتابچَے کو ہی برتر مانا جائے گا۔

آخری بار آپ-ڈیٹ: 06/2023