تعارف
Introduction

اپنی عوام کی صحت کی دیکھ بھال کرنا

ہاسپٹل اتھارٹی، ایک قانون کے تحت قائم ادارہ ہے جو 1990 میں ہاسپٹل اتھارٹی قانون کے تحت قائم ہوا۔ ہم دسمبر 1991 سے ہانگ کانگ کے عوامی ہسپتالوں کی خدمات کے انتظامات چلانے کے ذمہ دار ہیں۔ ہم ہانگ کانگ خاص انتظامی علاقے کی حکومت کو خوراک اور صحت کے سیکرٹری کے زریعے سے جوابدہ ہیں، جو ہانگ کانگ کے لئے مجموعی صحت کی حکمت عملی کو وضع کرتا ہے۔

ہمارے پاس اس وقت تقریباً 76000 لوگوں کی افرادی قوت موجود ہے، اور ہم 43 ہسپتالوں اور اداروں، 47 سپیشلسٹ بیرونی مریض شفاخانوں (SOPCs)، اور 73 جنرل بیرونی مریض شفاخانوں (GOPCs) کا انتظام چلاتے ہیں. جیسا کہ 31/12/2017 پر، ہم کل 28,329 بیڈز فراہم کرتے ہیں۔

2016/17 میں، (جیسا کہ   31/03/2017 پر) ہم نے ریکارڈ کیا:

  • ہسپتال میں داخل رہنے اور دن والے 1.76 ملین مریضوں کو فارغ کیا؛
  • 2.23 ملین حادثات اور ایمرجنسیوں سے نمٹنا؛
  • 7.60 ملین اسپیشلسٹ بیرونی مریضوں (کلینیکل) سے نمٹنا؛
  • 2.70 ملین الائیڈ ہیلتھ (بیرونی مریضوں) سے نمٹنا؛
  • 6.42 ملین بنیادی دیکھ بھال کے معاملات سے نمٹنا ؛ اور
  • 2.07 ملین کی عوام تک رسائی کے لئے دورے کئے

عوام کو اولیت دینا

ہاسپٹل اتھارٹی " پہلے عوام" کی ایک تنظیم ہے. ہمارا نظریہ، مقصد، اور اقدار ہمارے کام کی رہنمائی کرتے ہیں۔ لوگوں کو صحت مند رہنے میں مدد کرنے کے نظریے کے ساتھ، ہم ہانگ کانگ ایس-اے-آر کی حکومت کی حکمت عملی کی تکمیل میں شریک ہیں۔ 

"ذرائع کی کمی کی وجہ سے مناسب طبی علاج حاصل کرنے سے کوئی محروم نہیں رہنا چاہئے" اس مقصد کے حصول کے لئے ہم معاشرے کے تمام لوگوں کو وسیع، سستی، انتہائی پیشہ ورانہ اور لوگوں میں بیماری کے بچاؤ اور بحالی صحت کی خدمات کو یقینی بناتے ہیں۔

اگر انگریزی اور اردو کِتابچَےمیں کوئی تضاد پایا گیا تو انگریزی کِتابچَے کو ہی برتر مانا جائے گا۔

آخری بار آپ-ڈیٹ: 04/2018