تعارف
Introduction

اپنی عوام کی صحت کی دیکھ بھال کرنا

ہاسپٹل اتھارٹی، ایک قانون کے تحت قائم ادارہ ہے جو 1990 میں ہاسپٹل اتھارٹی قانون کے تحت قائم ہوا۔ ہم دسمبر 1991 سے ہانگ کانگ کے عوامی ہسپتالوں کی خدمات کے انتظامات چلانے کے ذمہ دار ہیں۔ ہم ہانگ کانگ خاص انتظامی علاقے کی حکومت کو خوراک اور صحت کے سیکرٹری کے زریعے سے جوابدہ ہیں، جو ہانگ کانگ کے لئے مجموعی صحت کی حکمت عملی کو وضع کرتا ہے۔

ہمارے پاس اس وقت تقریبا" 73000 لوگوں کی ایک افرادی قوت ہے، اور ہم 47 ہسپتالوں اور اداروں، 42 سپیشلسٹ بیرونی مریض شفاخانوں (SOPCs)، اور 73 جنرل بیرونی مریض شفاخانوں (GOPCs) کا انتظام چلاتے ہیں. ہم نے کل 27895 بستر۔

 

2015/16 میں، ہم نے ریکارڈ کیا:

  • ہسپتال میں داخل رہنے والے اور دن والے 1.67 ملین مریض فارغ کئے؛ 
  • 2.24 ملین حادثے اور ایمرجنسی کی حاضریاں؛ 
  • 9.84 ملین سپیشلسٹ بیرونی مریضوں کے شفاخانوں کی حاضری (شفاخانوں اور اتحادی صحت کے)؛ 
  • 6.27 ملین بنیادی دیکھ بھال کی حاضری؛ اور 
  • 2.02 ملین کی عوام تک رسائی کے لئے دورے کئے 

 

عوام کو اولیت دینا

ہاسپٹل اتھارٹی " پہلے عوام" کی ایک تنظیم ہے. ہمارا نظریہ، مقصد، اور اقدار ہمارے کام کی رہنمائی کرتے ہیں۔ لوگوں کو صحت مند رہنے میں مدد کرنے کے نظریے کے ساتھ، ہم ہانگ کانگ ایس-اے-آر کی حکومت کی حکمت عملی کی تکمیل میں شریک ہیں۔ 

"ذرائع کی کمی کی وجہ سے مناسب طبی علاج حاصل کرنے سے کوئی محروم نہیں رہنا چاہئے" اس مقصد کے حصول کے لئے ہم معاشرے کے تمام لوگوں کو وسیع، سستی، انتہائی پیشہ ورانہ اور لوگوں میں بیماری کے بچاؤ اور بحالی صحت کی خدمات کو یقینی بناتے ہیں۔

اگر انگریزی اور اردو کِتابچَےمیں کوئی تضاد پایا گیا تو انگریزی کِتابچَے کو ہی برتر مانا جائے گا۔

آخری بار آپ-ڈیٹ: